ذوق نظر
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دیکھنے اور پرکھنے کا شوق، مشاہدے کی صلاحیت۔ "اُنکا ذوقِ نظر شے کی حقیقت کو پرکھنا جانتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، حصارِ اَنا، ٢٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'ذوق' کو کسرہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'نَظَر' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضربِ کلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دیکھنے اور پرکھنے کا شوق، مشاہدے کی صلاحیت۔ "اُنکا ذوقِ نظر شے کی حقیقت کو پرکھنا جانتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، حصارِ اَنا، ٢٠ )
جنس: مذکر